گجرات (وسیم اسلم سچ نیوز ) گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری- ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر اعجاز علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد فیاض ولد محمد یونس سکنہ چاہ ترہنگ کو منشیات فروش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے 1240 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف امتناۓ منشیات کا مقدمہ درج کر لیا گیا دوسری کارروائی میں جواء کی اطلاع پر ایس ایچ او لاری اڈا نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جواء کے اڈا سے4جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم 7 ہزار روپے بھی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا