نئی دہلی( سچ نیوز )بھارت کی مغربی ریاست گوا میں شیروں کو سزادینے کی تجاویز موضوع بحث بنی رہی۔جمعرات کو ہوئے ایک اجلاس میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رکن چرچل الیماونے شیروںکو سزا دینے کاعجیب و غریب مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گائے کھانے والے شیروں کو بھی وہی سزا ملنی چاہئے جو انسانوں کو دی جاتی ہے۔‘یہ معاملہ گزشتہ ماہ پانچ افرادکے ہاتھوں ایک شیرنی اور اس کے تین بچوں کو ہلاک کئے جانے پراپوزیشن پارٹی کے رہنما دگمبرکمات نے اٹھایا اور ایک توجہ دلاﺅ تحریک پیش کی جس میں شیروں کو سزادینے کی تجویز دی گئی تھی۔
چرچل الیماونے کہا کہ ’ایک انسان گائے کھاتا ہے تو اسے سزا ملتی ہے ایسے میں اس شیر کیلئے کیا سزا ہے جو ایک گائے کو کھالے؟‘۔انہوں نے کہا مان لیا کہ شیر اہم ہیں لیکن انسانی تحفظات کو دیکھیں تو گائے بھی اہم ہے اس سارے معاملے میں انسانوں کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔
اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرمود سوانت نے کہا کہ ’شیروں کو مقامی افراد نے اس لئے مارا کیونکہ انہوں نے ان کے جانور کھالئے تھے۔