کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ کسی کو ضمانت نہیں مل سکتی : سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس

کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ کسی کو ضمانت نہیں مل سکتی : سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس

اسلام آباد (سچ نیوز) سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ کسی کو ضمانت نہیں مل سکتی۔

نجی ٹی و ی ’’ اے آر وائے نیوز ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عامر عباس کا کہناتھا کہ نواز شریف سے دیگر 2ریفرنسز میں ایون فیلڈ ز سے متعلق پوچھا جائے گا، نواز شریف اگر منی ٹریل بتا دیں تو ریلیف مل سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کا کیس بہت ہی کمزور ہے ،قوم کا لوٹا پیسہ واپس ملناچاہیے کیونکہ اس قوم کا فائدہ تب ہی ہوگا جب ان کا پیسہ واپس انہیں واپس ملے گا۔

Exit mobile version