لاہور(سچ نیوز ) اگر اس سال کو شادیوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نامور شخصیات رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ہیں ۔شادیوں کی سیزن میں ہر کوئی پہناوے کے بارے میں پریشان نظر آتاہے اور ایسے میں معروف برینڈز دلہن کیلئے خصوصی لباس تیار کرنے کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں جو کہ ان کے دنوں کو یاد گار بنا دیتا ہے ۔اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پینٹین کی جانب سے شایان شان برائیڈل ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی معروف اور خوبصور ت اداکاراوں نے ریمپ پر واک کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔برائیڈ ویک کو کی رونق اس وقت بڑھی جب ہرن جیسی چال چلتے ہوئے معروف اداکارہ نیلم منیر خوبصورت لہنگا پہنے ہوئے ریمپ پر آئیں ۔ تقریب میں بیک گراونڈ میں ” میرا بابو چھین چھبیلا“ گانا چل رہا تھا جس پر نیلم منیر سے جذبات قابو نہ ہوئے اور انہوں نے ریمپ پر چلتے ہوئے ہلکے ہلکے ٹھمکوں کے ساتھ رقص کیا جس پر شرکاءنے سیٹیوں بجائیں اور خوب داد دی ۔نیلم منیر کے علاوہ ماڈل و اداکارہ حرا مانی نے بھی ریم پر سلوررنگ کا لہنگا پہن کر واک کیا اور ہلکا پھلکا رقص کرتے ہوئے شرکاءمیں اپنے پہنواے کی نمائش کی ۔اگر یہ کہا جائے کہ اس تقریب کی تھیم میں ہی ریمپ پر واک کے ساتھ معمولی رقص بھی شامل تھا تو غلط نہ ہو گا اور یہ ریمپ پر واک میں ایک جدت بھی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیلم منیر کی اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں وہ گاڑی میں ایک گانے پر رقص کر رہی تھیں ۔