اوٹاوا (سچ نیوز) کینیڈا میں 40 منٹ کے دوران یگے بعد دیگرے3 زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔۔تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا میں واقع ملک کینیڈا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے 3 شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم ریسکیو حکام کی جانب سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔امریکی جیالوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا ریاست برٹش کولمبیا میں محسوس کیا گیا تھا جس کی شدت 6.6 اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ 40 منٹ کے دوران ہی 6.8 نوعیت کا زلزلے کا جھٹکا پورٹ ہارڈی کے قریب محسوس کیا گیا جس کی گہرائی تقریبا 10 کلومیٹر تھی۔