نیروبی(سچ نیوز)کینیا میں بدترین ٹریفک حادثے کے باعث کم از کم 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ شمال مشرقی کینیا کے علاقے کیریجو میں اس وقت پیش آیا جب باؤن مسافروں پر مشتمل بس ڈرائیور سے بے قابہ ہو کر الٹ گئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 42 افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا، تاہم پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔