واشنگٹن: (سچ نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کر دیا، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
کیلی فورنیا کے شہر فریزنو میں پارٹی کے دوران نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس سے 10 افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو عملے اور پولیس کو اطلاع دی گئی تاہم ریسکیو اہلکاروں کے آنے تک تین افراد جان سے گزر گئے تھے تاہم ایک زخمی ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق چھے زخمیوں کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے جس میں سے ایک کی حالت تشوش ناک ہے۔ ہلاک اور زخمی افراد کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کچھ عرصے کے دوران مقامی افراد کے ہاتھوں فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گذشتہ روز سین ڈیاگو میں باپ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 3 بچوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی تھی۔