بیجنگ ( سچ نیوز ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خنزیروں کو زندہ جلا کر دفن کردیا ہے۔اس ویڈیو کا جائزہ لیا جائے تو یہ کرونا وائرس شروع ہونے سے بھی تقریباً ایک سال پہلے کی ہے جو پہلے بھی سوشل میڈیا پر مختلف اوقات کے دوران وائرل ہوتی رہی ہے۔ یو ٹیوب پر یہ ویڈیو 11 جنوری 2019 کو اپ لوڈ کی گئی تھی لیکن دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ اس سے بھی پہلے سامنے آئی تھی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق 85 سیکنڈ کی یہ ویڈیو پہلی بار 26 دسمبر 2018 کو ’چائنیز سٹیزن‘ نام کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑے گڑھے میں متعدد خنزیروں کو ڈالا گیا ہے اور ان کے اوپر آتش گیر مادہ چھڑک کر انہیں آگ لگادی گئی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی تھی جب 2018 میں ’افریقن سوائن فیور‘ پھیلا تھا، چین نے اسی سے نمٹنے کیلئے خنزیروں کو تلف کیا تھا۔