اسلام آباد (سچ نیوز) ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے پاکستانیوں سے سوال پوچھا گیا تو عوام نے زبردست جواب دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے بعد ٹوئٹر پر ایک سروے کرایا گیا جس میں لوگوں سے اس سے متعلق سوال پوچھا گیا ” کیا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے پی ٹی ایم پر لگائے گئے الزامات درست ہیں؟“ اس سوال کے جواب میں 92 فیصد پاکستانیوں نے ہاں میں جبکہ صرف 8 فیصد نے نہیں میں جواب دیا۔
سکرین شارٹ ٹوئٹر@URDUVOA
خیال رہے کہ وائس آف امریکہ کی ویب سائٹ پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پیر کے روز کی جانے والی کانفرنس کو وائس آف امریکہ نے انتہائی منفی انداز میں پیش کیا جس کا واضح ثبوت اس کی دیوہ سروس پر پوچھا جانے والا سوال ہے۔ وی او اے دیوہ پر سوال یوں پوچھا گیا ”آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ پاک فوج کے ترجمان نے ایک بار پھر پشتون تحفظ موومنٹ کو دھمکایا ہے، پاک فوج اس طرح کی دھمکی سے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟“۔