کیا وزیراعظم نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر پہنچتے ہی واقعی اپنے جوتے اتار کر صرف موزے پہن رکھے ہیں؟ تازہ تصاویر نے حقیقت بتا دی

کیا وزیراعظم نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر پہنچتے ہی واقعی اپنے جوتے اتار کر صرف موزے پہن رکھے ہیں؟ تازہ تصاویر نے حقیقت بتا دی

مدینہ منورہ (سچ نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جہاں گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے دیگر سعودی حکام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی جوتے اتار دئیے اور صرف موزے پہنے رکھے اور اب ان کی تازہ ترین تصاویر بھی وائرل ہو گئی ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور  عبدالرزاق داﺅد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جوتے نہیںپہن رکھے اور صرف موزے پہن رکھے ہیں۔ وزیراعظم روضہ رسولﷺ پر حاضری دینے کے علاوہ مغرب کی نماز اور شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے۔

Exit mobile version