ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ میں اکثر اوقات سٹارز کے اداکاراﺅں کے ساتھ افیئرز کی خبریںعام رہتی ہیں جیسے کہ آج کل ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان تعلق کی افواہیں زبان زد عام ہیں تاہم اب مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی ان افواہوں کی لپیٹ میں آ گئے ہیں ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناءشیخ اور اداکار عامر خان کے درمیان تعلقات کی افواہیں چل رہی ہیں تاہم اب ان پر اداکارہ خود میدان میں آ گئیں ہیں اور دبنگ جواب دیدیا ہے ۔اداکارہ ثناءشیخ کا کہناہے کہ میں ان افواہوں کے باعث شدید افسردہ ہیں ،شروع میں اس سے متاثر ہوتی تھیں اور برا محسوس کرتی تھی کیونکہ میں کبھی اس قسم سے حالات سے نہیں گزری ہوں ، انجان لوگوں کا ایک گروہ جو کہ کبھی مجھ سے ملا بھی نہیں وہ میرے بارے میں یہ باتیں لکھ رہاہے ۔ان کا کہناتھا کہ وہ حقیقت سے بالکل ناواقف ہیں اور جو لوگ اسے پڑھتے ہیں وہ اس پر یقین بیٹھتے ہیں کہ اچھی شخصیت نہیں ہوں ، اگر آپ لوگوں کو کچ بتانا چاہتے ہیں تو پہلے مجھ سے تو پوچھ لیں میں آپ کو اس کا جواب دوں گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ مجھے تکلیف پہنچاتا ہے ، میں کبھی نہیں چاہتی کے لوگ میرے بارے میں کچھ غلط سمجھیں ، اگر میں حقیقی طور پر غلط ہوں تو لوگوں کو میری حقیقت پتا چلنی چاہیے لیکن اگر میں نہیں ہوں تو انہیں میرے بارے میں برا نہیں دکھایا جانا چاہیے ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ تاہم اب میں نے ان کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے تاہم شروع میں کچھ ایسے دن تھے جب میں اس سے متاثر ہو تی تھی ۔