لاہور ( سچ نیوز ) معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ انہوں نے ایشال فیاض نامی اداکارہ کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی ہے، اس حوالے سے اب خلیل الرحمان قمر خود ہی میدان میں آگئے ہیں اور ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔’ایک دن جیو کے ساتھ ‘ پروگرام میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ خلیل الرحمان قمر نے دوسری شادی کر رکھی ہے، یہ انکشاف ہوتے ہی فیس بک پیج ’آل پاکستان ڈرامہ پیج‘ نے دعویٰ کردیا کہ معروف رائٹر نے اپنی آنے والی فلم ’کاف کنگنا‘ کی ہیروئن ایشال فیاض کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی ہے۔خلیل الرحمان قمر نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ان کی فلم کاف کنگنا کی ہیروئن کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں اور وہ ایسی خبریں پھیلانے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔’ ہمارے جیسے فنکاروں کی نجی زندگی میں دخل اندازی اور تشخص خراب کرنا انتہائی شرمناک ہے۔‘خلیل الرحمان قمر نے واضح کیا کہ کاف کنگنا کی ہیروئن اور ان کے مابین کچھ بھی نہیں، وہ انتہائی پروفیشنل طریقے سے اپنا پراجیکٹ مکمل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔