کیا بھارت کے معروف اداکار شترو گھن سنہا پاکستان میں ہیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا

کیا بھارت کے معروف اداکار شترو گھن سنہا پاکستان میں ہیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور ( سچ نیوز ) معروف سینئر بھارتی اداکار و سیاستدان شترو گھن سنہا کی لاہور میں اداکارہ ریما خان سے ملاقات ہوئی ، دونوں کی ایک تقریب میں ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شترو گھن سنہا کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لاہور میں ایک شادی کی قوالی نائٹ میں موجود ہیں اور ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ریما خان بھی موجود ہیں۔


تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ آیا تصوہر میں موجود بھارتی اداکار اصلی ہیں یا یہ ان کا کوئی ہم شکل ہے؟بعض سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کیا کہ شترو گھن سنہا کی پاکستان میں تصویر کہیں مودی نہ دیکھ لے۔

دوسری جانب نا تو شترو گھن سنہا کی جانب سے اب تک اِس طرح کی کوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی گئی اور نا ہی ریما کی جانب سے بھارتی اداکار سے ملاقات کا ایسا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔


واضح رہے کہ شترو گھن سنہا بھارت کے سینئر اداکار و سیاستدان اور سوناکشی سنہا کے والد ہیں، انہوں نے اپنے دور میں بہت سی مشہور فلمیں کی ہیں۔گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے پلوامہ حملے اور مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد سے پاک بھارت صورتحال کشیدہ ہے جس کی وجہ سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر بھی پابند عائد کردی گئی ہے اور اب کوئی پاکستانی فنکار بھارت جاکر کام نہیں کرتا۔

Exit mobile version