کراچی( سچ نیوز ) پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں حدودوقیود کا بہت دھیان رکھا جاتا ہے کہ یہ ہماری معاشرتی اقدار کا تقاضا ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ایک ایسا سین دکھا دیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اس ڈرامے میں اداکارہ آئزہ خان ’مہوش‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور جو گزشتہ قسط میں اپنے باس کے ساتھ ایک روزہ ٹرپ پر جاتی ہے اور دونوں ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں ٹھہرتے ہیں۔ اس سین میں ریشم کا باریک گلابی گاﺅن پہن رکھا ہوتا ہے جو خواتین کے سونے کا لباس ہے۔انٹرنیٹ صارفین اس سین کو مہوش اور اس کے باس شہوار کے جنسی تعلق قائم کرنے سے تعبیر کر رہے ہیں۔ سارہ نامی لڑکی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس سین کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”آئزہ نے آفیشلی اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کر ڈالی۔ اس سین میں صاف نظر آ رہا ہے۔“علیزا نامی لڑکی نے لکھا کہ ”کیا مہوش شہوار کے ساتھ ایک ہی کمرے میں ٹھہری اور وہ بھی ’نائٹی‘ پہن کر؟“ثناءمعروف نے کہا کہ ”وہ کون سی لڑکی ہے جو ایک دن کے ٹرپ میں ’نائٹی‘ ساتھ لے کر جاتی ہے؟ اس نے یقینا اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔“ اس سین کی وجہ سے کئی لوگ پیمرا سے اس ڈرامے کو بین کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
’کیا اس نے سہاگ رات منائی‘ اداکارہ آئزہ خان کے ڈرامے پر سوشل میڈیا پر طوفان آگیا
’کیا اس نے سہاگ رات منائی‘ اداکارہ آئزہ خان کے ڈرامے پر سوشل میڈیا پر طوفان آگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023