”کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ۔۔۔“نواز شریف کی خاموشی پر ہارون الرشید نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ۔۔۔“نواز شریف کی خاموشی پر ہارون الرشید نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد(سچ نیوز )ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور ا ن کی صاحبزادی مریم نواز نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔آج بھی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں نے نواز شریف سے گفتگو کی کوشش کی تو انہوں نے میڈ یا سے زیادہ بات نہ کی ۔اس حوالے سے ہارون الرشید نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران ہو جائیں گے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہارون الرشید نے کہا کہ نواز شریف خاموش کیوں ہیں ،ان کی دختر نیک اختر کیوں خاموش ہیں ؟اچانک وہ جھاگ کی طرح کیوں بیٹھ گئے ؟کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ۔واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے نواز شریف سے سوال کیا کہ رانا مشہود کا بیان پارٹی پالیسی تھا یا کچھ اور ؟ نوازشریف ایک لمحہ رکے اور جواب شعر پڑھ کر دیا ,کہا کہ ” عالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے ، بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفاں کیئے ہوئے “۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ رانا مشہود کے بیان کا شہبازشریف نے نوٹس لیا ہے۔ سوال کے جواب میں نوازشریف کا کہناتھا کہ رانا مشہود کے بیان کے بارے میں آپ بہتر جانتے ہیں ، میرا ذہن کسی اور کیفیت میں ہے اور آپ سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں۔نواز شریف نے میڈیا سے زیادہ بات نہ کی ۔

Exit mobile version