”کپل شرما 10 سے 15 لاکھ روپے نہیں لے رہا بلکہ وہ تو۔۔۔“ معروف کامیڈین ایک شو کیلئے اب کتنی فیس لے رہے ہیں؟ کرشنا ابھیشیک حقیقت بتائی تو بھارتی بھی حیران پریشان رہ گئے
”کپل شرما 10 سے 15 لاکھ روپے نہیں لے رہا بلکہ وہ تو۔۔۔“ معروف کامیڈین ایک شو کیلئے اب کتنی فیس لے رہے ہیں؟ کرشنا ابھیشیک حقیقت بتائی تو بھارتی بھی حیران پریشان رہ گئے
نئی دہلی (سچ نیوز) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے تقریباً ایک سال بعد ’دی کپل شرما شو‘ سیزنساتھ کامیاب کم بیک کیا ہے جس میں اب تک سلمان خان، اربان خان، سہیل خان، رنویر سنگھ، سارا علی خان اور روہت شیٹی شرکت کر چکے ہیں۔کپل شرما کیلئے گزشتہ ایک سال انتہائی کٹھن گزرا اور پھر سلمان خان نے ان کا ہاتھ تھاما اور ان کیلئے نیا شو شروع کیا مگر اس کیساتھ ہی یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ سلمان خان نے کپل شرما کی فیس بہت زیادہ کم کر دی ہے کیونکہ پہلے وہ صرف ایک شو کیلئے 60 سے 70لاکھ روپے وصول کرتے تھے مگر اب انہیں صرف 10 سے 15 لاکھ دئیے جا رہے ہیں۔کپل شرما کے نئے ساتھی کروشنا ابھیشیک نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان بہت مہربان شخص ہیں اور وہ کسی کی فیس کم کرنے سے متعلق نہیں سوچ رہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس میں کمی سے متعلق تمام تر خبریں جھوٹی ہیں اور تمام فنکاروں کو بہترین معاوضہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کیلئے پیسے زیادہ اہم یہ ہے کہ سب لوگ ایک دوسرے کیساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں اور اس حقیقت کو نہیں جھٹلایا جا سکتا کہ ’دی کپل شرما شو‘ بھارت کا سب سے بہترین شو ہے۔