ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما کے گھر میں آتشزدگی کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین کپل شرما کے ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں واقع اپارٹمنٹ میں گزشتہ روز اچانک ااگ بھڑک اٹھی۔ اپارٹمنٹ سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھ کر مقامی افراد نے فائربریگیڈ کو اطلاع کی جس کے بعد فائربریگیڈ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ اپارٹمنٹ کے کچن میں لگی تھی، خوش قسمتی سے اپارٹمنٹ میں اس وقت کوئی نہیں تھا جس کے باعث کسی کے زخمی ہونے یا جھلسنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔کپل شرما کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ کپل کے گھر میں آگ لگنے کی خبر سن کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔