اسلام آباد: (سچ نیوز) پاکستان میں انوکھی واردات، کویتی وفد میں شریک ایک افسر کا دینار سے بھرا بیگ غائب، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بیگ اقتصادی امور ڈویژن اجلاس کے دوران غائب ہوا، شور مچ جانے پر سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ اقتصادی امور ڈویژن کا گریڈ 20 کا اعلیٰ افسر ضرار حیدر بیگ غائب کرنے میں ملوث پایا گیا۔
فوٹیج دیکھنے کے بعد ضرار حیدر سے بیگ برآمد کر لیا گیا۔ وزارت نے اپنے افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح پر کویتی وفد سے بھرپور معذرت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے احکامات کے بعد متعلقہ افسر کے خلاف درخواست سیکریٹریٹ تھانہ میں دی جائے گی