کویت سٹی (سچ نیوز)کویتی پولیس نے گلف بینک لوٹنے والے نقاب پوش کو گرفتار کرلیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت میں حولی شہر میں خفیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلف بینک میں ڈکیتی ڈالنے والے شخص کا تعاقب کیا اور 48گھنٹے کے اندر اسے گرفتار کرلیا۔اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ شخص اردنی شہری ہے، اس کے قبضے سے چوری شدہ رقم اور پلاسٹک کی پسٹل برآمد ہوئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔