کوئی بھی مشرق وسطیٰ میں جنگ نہیں چاہتا،ایرانی جنرل علاقائی خطرہ تھا،برطانوی وزیر خارجہ

کوئی بھی مشرق وسطیٰ میں جنگ نہیں چاہتا،ایرانی جنرل علاقائی خطرہ تھا،برطانوی وزیر خارجہ

لندن ( سچ نیوز )برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہاہے کہ کوئی بھی مشرق وسطیٰ میں جنگ نہیں چاہتاہے،ایرانی جنرل قاسم سلیمانی علاقائی خطرہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے عراقی صدر اور وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،اس موقع پربرطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی مشرق وسطیٰ میں جنگ نہیں چاہتا،ایرانی جنرل قاسم سلیمانی علاقائی خطرہ تھا،برطانوی وزیرخارجہ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے اجتناب کرناہوگا،انہوں نے کہاکہ ایران خطے میں نفرت انگیزسرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، ایران کےساتھ موثرگفتگوکیلئے روٹ کھلاہے۔

Exit mobile version