واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینجل نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی حکومتوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ صدر ٹرمپ کی ملکیتی کمپنیوں کیساتھ کوئی کاروبار نہ کریں۔ انہوں نے اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کی کمیٹی کے نام ایک میمو جاری کیا ہے جس میں انہیں ہدیات کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں غیر ملکی حکومتوں کے واشنگٹن میں موجود حکام سے رابطہ کرکے انہیں بتائیں کہ وہ صدر ٹرمپ کے ہوٹلوں، تفریح گاہوں اور دوسری جائیدادوں پر سرمایہ خرچ نہ کریں۔ انہوں نے اپنے میمو میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ کانگریس کی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی حکومت سے رقم یا تحفے وصول نہیں کرسکتے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی اپنے تمام کاروبار کی ملکیت برقرار رکھی ہے اور صرف روزانہ کی بنیاد پر ان کا آپریشن اپنے دو بڑے بیٹوں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کے حوالے کیا ہے۔ ایوان نمائندگان کے ڈیمو کریٹک ارکان نے اس سلسلے میں عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے مقدمہ خارج کر نے کی درخواست کو گزشتہ ماہ وفاقی اپیل کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔ ڈیمو کریٹک ارکان نے صدرٹرمپ کے کاروبار کو کمیٹی کے سامنے شہادت دینے کیلئے ہدایت بھی کر رکھی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی ملکیتی جائیدادوں پر رقم خرچ کرنے سے احتیاط کریں کیونکہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔
’’ کوئی بھی امریکی صدر ٹرمپ کی ملکیتی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہ کرے ‘‘ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینجل کا اعلان
’’ کوئی بھی امریکی صدر ٹرمپ کی ملکیتی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہ کرے ‘‘ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینجل کا اعلان
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024