اسلام آباد ( سچ نیوز ) سینیٹر جاوید عباسی نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے کہاتھا کہ ہم ملک کوغربت سے نکالیں گے لیکن یہ اپنا کوئی ایک کام بتادیں جو تحریک انصاف کی حکومت نے کیا ہو۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جاویدعباسی نے کہا کہ مجھے یہ نظام چلتاہوانظرنہیں آرہاہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کام نہیں کررہی ، تحریک انصاف نے کہاتھا کہ ہم ملک کوغربت سے نکالیں گے لیکن یہ اپنا کوئی ایک کام بتادیں جو تحریک انصاف کی حکومت نے کیا ہو۔
جاویدعباسی کاکہنا تھا کہ اس ملک میں ایک چیف جسٹس لوگوں سے چندہ اکٹھا کرکے ڈیم بنانے جارہے تھے لیکن اب وہ چندہ کہاں گیاہے ، حکومت جو گورنر ہاﺅس اور وزیراعظم ہاﺅس کویونیورسٹیاں بنانے جارہی تھی ، وہ یونیورسٹیاں اب کہاں ہیں؟صرف گالیاں دینے اورپگڑیاں اچھالنا حکومت کو آتا ہے اوراس کام میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ۔