لندن (سچ نیوز)برطانیہ کی طاقتور کنزرویٹو کمیٹی کے چیئرمین نے کہاہے کہ برطانوی وزیر اعظم جون میں وزرات عظمیٰ چھوڑنے کا اعلان کرسکتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساںایجنسی کے مطابق گراہم بریڈی نے کہاکہ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے جون میں وزارت عظمیٰ چھوڑ دینے کی تاریخ کا اعلان کر سکتی ہیں۔ بریڈی کے مطابق مے اس وقت بریگزٹ ڈیل منظور کروانے کی کوششیں جاری ہیں، ٹریزا مے اس ڈیل کی منظوری کی صورت میں پہلے ہی اپنا منصب چھوڑنے کا کاارادہ ظاہر کرچکی ہیںکنزرویٹو کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کا پختہ عزم ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل پر بحث تین جون سے شروع ہونے والے سیشن میں کی جائے گی۔ بریڈی 1922 کمیٹی کے سربراہ ہیں جس کی جانب سے کسی بھی لیڈر کو مستعفی ہونے پرمجبو ر کیاجا سکتاہے ۔