کلثوم نواز کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوکر نوازشریف پر ختم ہوجاتی تھی :مخدوم جاوید ہاشمی

کلثوم نواز کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوکر نوازشریف پر ختم ہوجاتی تھی :مخدوم جاوید ہاشمی

لاہور (سچ نیوز) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ بحیثیت بیوی کے کلثوم نواز کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوکر نواز شریف پر ختم ہوجاتی تھی ، پرویز مشرف کلثوم نواز سے خوفزدہ تھے ، اس لئے معاہدہ کرتے وقت انہوں نے شرط رکھی تھی کہ نوازشریف کے ساتھ کلثوم نواز بھی ملک سے باہر جائیں گی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرا بیگم کلثوم کے نواز کے ساتھ ساری زندگی تعلق رہاہے ۔ میں نے ان کے ساتھ ملکر پرویز مشرف کے خلاف جدوجہد کی ۔ مریم نواز نے مجھے بتایا کہ کلثوم نواز کہا کرتی تھیں کہ جاوید ہاشمی میرے بھائیوں کی طرح ہیں۔ میں ان کو بہت سارے پہلوﺅں سے جانتا ہوں ۔ ایک بیوی کے حیثیت سے ان کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوتی تھی اور نواز شریف پر ختم ہوجاتی تھی ۔ اس وقت جب نواز شریف جیل میں تھے وہ باہر نکلیں اور پارٹی کو منظم کیا ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف بیگم کلثوم نواز کی سیاست سے خوفزدہ تھے ا س لئے انہوں نے معاہدے کے وقت شرط رکھی تھی کہ اگر نواز شریف ملک سے باہر جائیں گے تو ساتھ بیگم کلثوم نواز بھی جائیں گی ۔وہ ایک بہت پڑھ لکھا بیگ گراﺅنڈ رکھتی تھیں اور اس لئے نواز شریف کی تقریروں میں ان کی معاونت کیا کرتی تھیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے بتایا کہ نوازشریف بھی بیگم کلثوم نواز سے مشورہ لیتے رہے ہونگے اور وہ لازمی طور پر میاں نواز شریف کو مشاورت فر اہم کرتی ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ناراض ہوگیا تو وہ مجھے منانے کیلئے آئیں لیکن میں نے ان کا کہنا نہیں مانا ۔ اس پر وہ ناراض نہیں ہوئیں اور کہا کہ آپ کو آنا پڑے گا کیونکہ مسلم لیگ ن آپ کا گھر ہے ۔انہوں نے بتایاکہ بیگم کلثوم نواز غریبوں کی مدد کیا کرتی تھیں۔

Exit mobile version