واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو کم کریں ۔نریندر مودی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 30 منٹ تک ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماﺅں نے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر ٹرمپ اور مودی نے بہت جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے نریندر مودی سے گفتگو میں پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی امن کی صورتحال کو خراب نہ ہونے دیا جائے۔