اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ مودی سرکار کے انتخابی منشور پر عمل کا حصہ، بھارتی اقدام آر ایس ایس کا نظریہ ہے، پارلیمنٹ سے پیغام جانا چاہیے کہ ہم ایک ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری ختم کرنے کیخلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے، اسی تناظر میں اقتدار سنبھالتے ہی اپنے ہمسایہ ممالک بھارت، افغانستان اور ایران کی قیادت سے بات کی۔ ہم نے بھارتی قیادت سے کہا کہ اگر وہ ایک قدم آگے بڑھیں گے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔
پلوامہ حملے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا لیکن اس کا سارا الزام پاکستان کے سر تھونپ دیا گیا۔ بھارت کی الزام تراشی کا مقصد الیکشن جیتنا تھا۔ بھارتی پائلٹ کو اسی لیے واپس کیا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔