کشمیری شہدائے کربلاؓ کے راستے پر چل رہے ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے: فردوس عاشق

کشمیری شہدائے کربلاؓ کے راستے پر چل رہے ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے: فردوس عاشق

اسلام آباد: (سچ نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں، ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہو گی، مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں یہ درس دیتا ہےکہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے، کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل بنی ہوئی ہے، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، جنت نظیر وادی کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

Exit mobile version