راولپنڈی: (سچ نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کو پاکستان کی روح کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ان کا اعتماد بڑھاتے ہوئے کہا کہ طلبہ پرعزم رہیں، محنت کریں، خود اور قومی قیادت پر اعتماد رکھیں۔ محنت جاری رکھیں کیونکہ آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔ بھارت کا کشمیر میں کرفیو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنا عزم دہرایا اور کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق حل ہوگا۔ ہم کشمیری بہن ب