راولپنڈی: (سچ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کا آخری حد تک ساتھ دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں میں کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی اقدام کیخلاف حکومتی موقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والے آرٹیکل 370 کو کبھی تسلیم نہیں کیا، اب بھارت نے خود اس کھوکھلے بہانے کو ختم کر دیا۔
CCC on Kashmir situation at GHQ. Forum fully supported Government’s rejection of Indian actions regarding Kashmir. Pakistan never recognised the sham Indian efforts to legalise its occupation of Jammu & Kashmir through article 370 or 35-A decades ago; …(1of2). pic.twitter.com/MlwNJTSDGa
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 6, 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی کامیابی تک ساتھ ہے، پاک آرمی اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے مکمل تیار ہے، پاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جائے گی۔