سرینگر (سچ نیوز)مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت سے اپیل کی ہے کہ رمضان میں کشمیروں کیخلاف سرچ آپریشن روک دیا جائے تاکہ ماہ مقدس پرامن طور پر گزار سکیں۔جیونیوز کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ بھارتی فورسز رمضان المبارک میں کشمیریوں کیخلاف سرچ آپریشن اور کریک ڈاﺅ ن روک دیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز آپریشن روک دیں تاکہ کشمیری رمضان المبارک کامقدس مہینہ پر امن طورپر گزار سکیں ۔