اسلام آباد (سچ نیوز) معروف قانون رشید اے رضوی نے کہاہے کہ پاکستان میں کچھ واقعات ایسے ہوئے ہیں کہ جن میں سے کسی ایک کو بھی مثال بنایا جاسکتا تھا ۔جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رشید اے رضوی نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستان میں کچھ واقعات ایسے رونما ہوئے ہیں کہ اگر ان کی تحقیقات ہوجاتیں تو بہت اچھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں ایک بارہ مئی ہے ، ایک سانحہ ماڈل ٹاﺅن ہے ، ایسے بہت سے واقعات ہے ہیں جن پر بیورو کریسی ، انتظامیہ اور عدلیہ نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہاکہ ان میں سے کسی ایک واقعہ کو مثال بنایا جاسکتا تھا کہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ جنم نہ لیتا ۔