کراچی(سچ نیوز)معروف اداکارہ اور اے آر وائی کے ڈرامہ میرے پاس تم ہو سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی حرامانی کہتی ہیں وہ جو کچھ ہیں اپنے شوہرکی وجہ سے ہیں۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنے شوہرکی تعریف کرتے ہوئے مردوں کو ان کے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خواتین پر بھروسہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک اشتہار دیکھا جس میں ایک لڑکی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتی ہے، اس لڑکی کو دیکھ کرانہیں گزرا زمانہ یاد آگیا جب وہ ایک اداکارہ نہیں بلکہ صرف حرا تھیں۔
انہوں نے بتایاکہ جب ان کی شادی ہوئی تو ان کی پہچان صرف مانی کی بیوی کی تھی تاہم ان کے شوہر نے انہیں سپورٹ کیا ہر معاملے پر ساتھ دیا اور انہیں ان کی شناخت بنانے میں مدد دی۔حرا نے کہاآج وہ جوبھی ہیں، جیسی بھی ہیں، جتنی بھی مقبول ہیں اور کامیاب ڈراموں کاحصہ ہیں ان سب کامیابیوں کاکریڈٹ ان کے شوہر مانی کوجاتاہے ۔ویڈیو پیغام میں اپنے مرد مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے حرا نے کہاآپ بھی اپنی بیویوں، بہنوں اور ماو¿ں کو یہ احساس دلائیں کہ ان میں کچھ ہے اور جب یہ احساس دلا دیا جائے تو پھر وہ کچھ بن کر دکھاتی ہیں۔