کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،نوازشریف کے ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ملزسے 21گاڑیاں برآمد

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،نوازشریف کے ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ملزسے 21گاڑیاں برآمد

راولپنڈی(سچ نیوز) کسٹمزانٹیلی جنس نے کلرسیداں میں کارروائی کرتے ہو ئے نوازشریف کے ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ملزسے 21گاڑیاں برآمدکر لی ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق کلرسیداں میں ریڈکوٹیکسٹائل مل کافی عرصے سے بندتھی ، ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس شوکت علی کے حکم پرکارروائی کی گئی،لگژری گاڑیوں پرقطری سفارتخانے کی نمبرپلیٹس لگی ہیں،ریڈکوٹیکسٹائل ملزکاکیس پہلے ہی نیب میں چل رہاہے، کسٹمزحکام نے متعلقہ افرادسے گاڑیوں کے کاغذات مانگ لیے ہیں۔

Exit mobile version