کر ینہ کا رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

کر ینہ کا رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

نئی دہلی (سچ نیوز )بھارتی اداکارہ کر ینہ کپور نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ہماری کیمسٹری نا قا بل یقین ہے کیو نکہ میں انہیں بہت اچھی طرح جا نتی ہوں رنبیر اس وقت بھارت کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔واضح رہے کہ کرینہ کپور بالی ووڈ فلم نگری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی اورہدایت کار کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو پروگرام کی میزبانی بھی کریں گی انہوں نے اپنے شو کیلئے ریکارڈنگ بھی شروع کردی ہے۔پروگرام رواں برس دسمبر سے ریڈیو پر نشر کیا جائے گا جس کے لیے کرینہ کپور خان بے حد پر جوش ہیں۔

Exit mobile version