کراچی (سچ نیوز) معروف بلے باز فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور وہ ایک کامیڈی ڈرامے میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جس کی جھلکیاں بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔
قومی کرکٹر فواد عالم نے سرکاری ٹی وی پرنشر ہونے والے ایک ڈرامے گھر داماد میں نظر آئیں گے جس میں وہ ایک بھرپور کردار نبھا رہے ہیں اور اس ڈرامے کی جھلکیاں سامنے آنے کے بعد تو ان کے مداح بے صبری سے اس کے نشر ہونے کا انتظار کرنے لگے ہیں۔واضح رہے کہ فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کے باعث ایک طویل عرصے سے سلیکشن کمیٹی، بالخصوص چیف سلیکٹر انضمام الحق پر تنقید جاری ہے اور کہا جاتا ہے کہ فواد عالم جیسے باصلاحیت کرکٹر کو صرف اور صرف پسند ناپسند کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فواد عالم نے ایک طویل عرصے سے خاموشی اختیار کئے رکھی البتہ انہوں نے نام لئے بغیر محنت کے باوجود منتخب نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کی تاہم اب وہ یہ سب کچھ بھول بھال کر کرکٹ کیساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔