کراچی (سچ نیوز) ان دنوں کرکٹ کا سیزن آوٹ ہے لیکن کرکٹرز کی شادیوں کا سیزن ان ہے ، کرکٹرز کیساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی ازدواجی رشتے میں منسلک ہورہی ہیں ، ایسے میں اداکار فیروز خان کے ہا تھوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداح کی شامت آگئی۔گزشتہ دِنوں پاکستانی اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ اداکار نیمل خاور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، فیروز خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ دونوں کے لیے بے حد خوش ہوں، آپ دونوں کی زندگی خوشیوں اور صحت سے بھرپور ہو، آمین۔‘فیروز خان کے اس ٹوئٹ کے جواب میں اکبر خان نامی مداح نے قومی کرکٹر حسن علی اور اُن کی اہلیہ سامعہ آرزو پر بنی ہوئی ایک مزاحیہ مگر تضحیک آمیز میم شئیر کردی۔
مداح کی جانب سےجواب میں اس طرح کی میم شئیر کرنے پر فیروز خان کو غُصہ آگیا او ر اُنہوں نے مداح کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جواب دیا۔فیروز خان نےکہا کہ ’اِس میم کے لیے بہت دُکھ ہوا، ہم لوگ صرف خود کو اور لوگوں کو ہنسانے کے لیے دوسروں کی خوشیوں کا استعمال کرتے ہیں۔‘