کرونا وائرس کا خطرہ، ایک چینی شہری کی وجہ سے مسافروں سے بھرا طیارہ تاخیر کا شکار ہوگیا

کرونا وائرس کا خطرہ، ایک چینی شہری کی وجہ سے مسافروں سے بھرا طیارہ تاخیر کا شکار ہوگیا

نئی دہلی(سچ نیوز ) بھارت میں ایک چینی شہری کی وجہ سے مسافروں سے بھرا طیارہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی شہری نے جہاز میں الٹیاں کرنا شروع کردیں جس کے باعث مسافروں میں کروناوائرس سے متعلق تشویشکی لہر دوڑ گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ مسافر کو جہاز سے نکلا جائے، بعد ازاں انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے چینی مسافر کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ اس دوران پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ایئرلائن ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو نئی دہلی سے پونے آنا تھا اس دوران جہاز میں سوار چینی شہری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ الٹیاں کرنے لگا جس پر دیگر مسافروں نے ہنگامہ برپا کردیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے فوری طور پر طیارے سے نکالے۔مسافروں کو تشویش تھی کہ مذکورہ شخص کروناوائرس کا مریض ہوسکتا ہے۔

چینی شہری کو طیارے سے اتار کر پونے شہر میں قائم مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے جبکہ ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مسافر کی سفری سے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کررہی ہے آیا مسافر نے حالیہ دنوں میں چین کا سفر کیا ہے یا نہیں؟اس پورے معاملے کے دوران بھارتی ایئرلائن کا طیارہ 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔

Exit mobile version