کویت سٹی ( سچ نیوز ) کویت نے ایران میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ایران کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا۔خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی قومی فضائی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر رہی ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلا کے اندیشوں کے بیچ کویت کی وزارت صحت اور شہری ہوابازی کی جنرل اتھارٹی کی ہدایات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔کویت کی بندرگاہوں نے کرونا وائرس کے سبب ایران کے لیے سمندری آمد ور رفت کا سلسلہ بھی روک دیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز عراقی فضائی کمپنی نے ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دینے کا اعلان کیا تھا۔