ٹوکیو ( سچ نیوز )جاپان کے کروز شپ میں ایک مسافر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے باعث پورے جہاز کو ہی قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیاہے یعنی اسے الگ کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کا ” ڈائمنڈ پرنسز“ نامی کروز شپ اپنا 14 روزہ سفر مکمل کرنے کے بعد آج صبح ” یوکو ہاما “ کی بندر گاہ پر پہنچا تھا جو کہ دارلحکومت ٹوکیو کے قریب ہی ہے ۔ جہاز میں ایک مسافر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ سفر کر کے جاپان آیا اور اس نے کچھ دن جہاز پر گزارے ، جاپانی حکام نے پورے جہاز کو ہی الگ کر دیاہے اور میڈیکل سٹا ف کے اہلکار جہاز کے ہر ایک کمرے میں جا کرمہمانوں کا ٹیسٹ کر رہے ہیں ۔حکام کی جانب سے جہاز کو لاک ڈاﺅن کر دیا گیاہے جبکہ متاثرہ شخص کو برسلز کے ہسپتال میں منتقل کیا گیاہے ۔جہاز میں اس وقت مجموعی طور پر 3 ہزار 711 افراد سوار ہیں جن میں 1045 افراد کا عملہ ہے ۔
مسافروں اور عملے کو جہاز میں ہی روکا گیاہے اور آج شام تک ابتدائی تشخیص کا عمل مکمل ہونے تک انہیں جہاز میں ہی رہنا ہو گا ۔جاپان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاہے کہ جہاز میں متعدد افراد کے بیمار ہونے کی علامات نظر آئی ہیں ۔