واشنگٹن (سچ نیوز) پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولے جانے کے معاملے پر امریکہ نے اسلام آباد کی ستائش کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے اپنے ایک بیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان راہداری کھولنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کو واشنگٹن پڑوسیوں کے مابین ایک اچھی مثال کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
مورگن اورٹیگس نے کہا کہ اس راہداری کے کھلنے سے دنیا بھر میں بسنے والے سکھ پاکستان اپنے مذہبی مقام گردوارہ کرتار پور صاحب آسکیں گے جو مذہبی آزادی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔