نئی دہلی: (سچ نیوز ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 70 برس بعد کرتارپور کی یاد ستانے لگی، گاندھی اور نہرو کو کوسنے لگے، انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت کے کانگریسی رہنماؤں نے کرسی کی خاطر بابا گرو نانک کی جنم بھومی کو پاکستان کے حوالے کر دیا۔
راجستھان میں تقریر کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بابا گورونانک دیو جی کی اہمیت کا کانگریس کو اندازا ہی نہیں تھا، 1947ء میں کانگریس کو حکومت سنبھالنے کی بہت جلدی تھی اور سکھ برادری کے جذبات کی کوئی پراہ نہیں تھی، اسی لیے کرتار پور پاکستان کو دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے وقت کانگریسی رہنماؤں کو حکومت میں آنے کی جلدی تھی، اس لیے تین کلومیٹر دور کرتارپور پاکستان کے حوالے کر دیا۔
بھارتی وزیراعظم نے اپنے منہ میاں مٹھو بنتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے کا کریڈٹ بھی لینے کی کوشش کی اور کہا کہ کانگریس کی 70سالہ غلطیوں کو سدھارنا ان کی ہی قسمت میں لکھا تھا۔