راولپنڈی: (سچ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور راہداری کا سنگھ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی اور اسے امن کی جانب ایک قدم قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ راہداریاں اور گیٹ پرامن سیاحوں کی آمدورفت کا ایک قانونی طریقہ ہے، سرحدوں پر خود مختار ریاست کی جانب سے باڑ لگانے کا مقصد غیر قانونی آمدورفت کو روکنا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ امن اس خطہ کی ضرورت ہے اور کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلہ امن کی طرف ایک قدم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کے دوران تمام شرکا سے بلا تفریق مصافحہ کیا، بھارتی میڈیا کی طرف سے صرف گوپال چاولہ کے ساتھ مصافحے کی تصویر دکھانا تنگ نظری کے سوا کچھ نہیں ہے۔