لاہور (سچ نیوز) پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولے جانے کے اعلان کے بعد بھارتی خفیہ اداروں نے پنجاب بھر میں سکھوں کے ریکارڈز اکٹھا کرنے شروع کر دیئے ہیں۔بھارت سے ملنے والے ذرائع کے مطابق بھارتی ادارے راہداری کھولنے کے اقدام کو خالصتان اورببرخالصہ تحریک سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہیں اورمشرقی پنجاب میں ایسے سکھوں کے خلاف پھرسے کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جن کا تعلق ماضی میں خالصتا ن تحریک اورببرخالصہ کے سرگرم کارکنوں میں رہا ہے۔اسی حوالے سے بھارتی پنجاب کے رہائشی ماضی میں خالصتان تحریک کے کارکن سکھ سردارمکھن سنگھ نورپورنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان نے جب سے کرتارپورکوریڈورکھولنے کی بات کی ہے اوراس کا سنگ بنیاد رکھا ہے ایک بار پھر سے انہیں اور ان کے سابق ساتھیوں کو تنگ کیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔مکھن سنگھ کا کہنا ہے کہ ماضی میں وہ کئی دہائیوں تک خالصتان تحریک اورببرخالصہ سے منسلک رہے ہیں لیکن اب گزشتہ کئی برسوں سے وہ خاندان کے ساتھ معمول کی زندگی گزاررہے ہیں جبکہ انہوں نے ہر طرح کی سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے اس کے باوجود بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیاں سکھ نوجوانوں کو پھرسے راست اقدام اٹھانے پرمجبورکررہی ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق سردار مکھن سنگھ کا کہنا ہے کہ خالصتان اورببرخالصہ سے تعلق کا نام لے کرسکھ نوجوانوں کو پکڑلیا جاتا ہے لیکن بھاری رشوت لے کرچھوڑدیا جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے وہ خالصتان تحریک اورببرخالصہ کے مطالبے کی اب حمایت کرتے ہیں اورنہ ہی ان کے مخالف ہیں تاہم بھارتی پنجاب میں ایک بارپھرحالات 1984 کی طرف لوٹ رہے ہیں ۔
کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے سکھ کمیونٹی کیخلاف کیا کام شروع کردیا؟ بڑی خبرآگئی
کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے سکھ کمیونٹی کیخلاف کیا کام شروع کردیا؟ بڑی خبرآگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024