اسلام آباد( سچ نیوز )کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی،وزیراعظم عمران خان افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک نہیں ہوں گے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ ارکان کو کرتارپور راہداری افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی ہے ،وزیراعظم کے ہمراہ وزیرشارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیرداخلہ اعجاز شاہ اوردیگر بھی شریک ہوں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہونگے۔