کراچی(سچ نیوز)کچھ لوگ بھوت پریت پر یقین رکھتے ہیں اور کچھ نہیں لیکن اب کراچی سے ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ جو لوگ بھوت پریت پر یقین نہیں رکھتے انہیں بھی اس ویڈیو نے خوفزدہ کر دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ ویڈیو ’اپنا کراچی‘نامی فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو ایک رہائشی عمارت کے گراﺅنڈ کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراﺅنڈ میں لگے جھولوں میں سے ایک خودبخود بہت تیزی کے ساتھ ہل رہا ہوتا ہے جبکہ باقی بالکل ساکت کھڑے ہوتے ہیں۔حیران کن بات یہ کہ نہ تو اس ہلنے والے جھولے میں کوئی بچہ بیٹھا ہوتا ہے اور نہ ہی اسے کوئی حرکت دے رہا ہوتا ہے۔ ویڈیو بنانے والا شخص بتاتا ہے کہ اس وقت یہاں ہوا بھی نہیں چل رہی اور اگر چل بھی رہی ہوتی تو صرف اکیلا یہی جھولا ہی کیوں ہلتا، جبکہ باقی بالکل ساکت ہیں۔ فیس بک پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اورہر دیکھنے والے کو خوف میں مبتلا کر رہی ہے۔ویڈیو بنانے والا نوجوان یہ بھی بتاتا ہے کہ یہ جھولا اکثر اسی طرح خود بخود حرکت کرتا رہتا ہے اور عمارت کے رہائشی اس سے خوفزدہ رہتے ہیں اور اپنے بچوں کو اس گراﺅنڈ میں نہیں آنے دیتے۔واضح رہے کہ یہ عمارت کریک وسٹا اپارٹمنٹس کی ہے۔
کراچی کی رہائشی عمارت میں بچوں کے جھولے کی پراسرار کہانی نے انٹرنیٹ پر پاکستانیوں کو خوفزدہ کردیا
کراچی کی رہائشی عمارت میں بچوں کے جھولے کی پراسرار کہانی نے انٹرنیٹ پر پاکستانیوں کو خوفزدہ کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منجانب
RajaAa
02/04/2026
لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک
منجانب
AvaniAdmin
27/03/2026
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
منجانب
bilal asghar
22/03/2026
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023