کراچی: (سچ نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار بم دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، مقدمے میں ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے بارودی مواد کے 2 پیکٹ بھی برآمد ہوئے، ایک پیکٹ 2 کلو گرام اور دوسرا 6 کلو گرام وزنی تھا، دیسی ساختہ بم دھماکہ آئی ای ڈی ڈیوائز کے ذریعے کیا گیا تھا، مقدمے میں کہا گیا کہ بم کو 6 گیس سلنڈر سے منسلک کیا گیا تھا۔