کراچی:( روزنامہ سچ ) گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میں جھگڑے کی وجہ سامنے آ گئی، دونوں گروپوں میں زمین کے معاملے پر جھگڑا ہوا
دنیا نیوز نے پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میں جھگڑے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی، ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاون سیکٹر چھ سی میں متعدد پلاٹس پر قبضہ مافیا موجود ہے، جھگڑے کے دوران رابستان خان گروپ کا پلہ بھاری رہا۔
جس وقت جھگڑا ہوا اس وقت پولیس کی کئی موبائلیں بھی موجود تھیں، پولیس اہلکاروں کے سامنے ایم این اے اور کوارڈینیٹر پر تشدد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جھگڑے میں ایک جانب اصل مالکان جبکہ دوسری جانب قبضہ مافیا کے کارندے موجود تھے، ذرائع کہتے ہیں پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے قبضہ مافیا کی پشت پناہی کی جا رہی تھی۔