کراچی پولیس نے بھی حکومت کی کفایت شعاری مہم پر عمل کر لیا،ناکارہ167 موٹرسائیکلیں بیچ دیں

کراچی پولیس نے بھی حکومت کی کفایت شعاری مہم پر عمل کر لیا،ناکارہ167 موٹرسائیکلیں بیچ دیں

کراچی(سچ نیوز)تھانہ پاک کالونی میں پولیس کی جانب سے لاوارث موٹرسائیکلوں کی فروخت کے معاملہ پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل” ہم نیوز“کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی منیر شیخ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ایس ایچ او پاک کالونی نے 167موٹر سائیکلیں فروخت کی ہیں، تحقیقات کے لیے اینٹی کارلفٹنگ سیل کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تھانیدار نے شیرشاہ کے جن تین کباڑئیوں کو موٹر سائیکلیں فروخت کیں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے، ایس ایچ او نے موٹر سائیکلوں کی کتنی رقم وصول کی؟ اور رقم کس کو دی؟ تحقیقات ہوں گی اوراگر کمیٹی نے سفارش کی تو ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

Exit mobile version