کراچی سے آگاہ کرتے چلیں
شہر قائد میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک کرنے کا اعلان کردیا۔
کےالیکٹرک نے گیس سپلائی میں کمی کو جواز بنا کر کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان کیا۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ سےمستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے -رپورٹ منیب قادری سچ نیوز کراچی