کراچی: (سچ نیوز ) کراچی کے حلقہ قومی اسمبلی 243 اور رحیم یار خان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے 261 کے مختلف پولنگ سٹیشنز میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 10 فیصد سے بھی کم رہا۔
کراچی کے حلقہ 243 سے تحریک انصاف کے عالمگیر خان ضمنی انتخاب لڑ رہے ہیں، تاہم مقام حیرت ہے کہ اس حلقے کے بیشتر پولنگ سٹیشنز پر تاحال ٹرن آوٹ 10 فیصد سے بھی کم رہا ہے، حلقے کے پولنگ اسٹیشن الفیوض سکول میں کل 2907 ووٹ ہیں، ابتک صرف 190 کاسٹ ہوئے۔ دوسری جانب رحیم یار خان کے حلقہ صوبائی اسمبلی 261 میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ بھی 10 فیصد سے کم ہے جہاں انکی تعداد د 79 ہزار 557 ہے اسکے باوجود بہت کم خواتین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔